جنوری میں 2 ارب 75 کروڑ زکوۃ تقسیم کرنے کا پلان تیار

14 Dec, 2019 | 02:53 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے جنوری کے پہلے ہفتے میں زکوۃ مستحقین میں 2 ارب 75 کروڑ روپے کی زکوۃ تقسیم کرنے کا پلان تیار کرلیا۔

سٹی 42 سے گفتگو میں سیکرٹری زکوۃ عالمگیر احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے جنوری کے پہلے ہفتے میں زکوۃ کی تقسیم کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور 25 دسمبر تک 23 ہزار زکوۃ کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی اور پنجاب میں کل 24 ہزار 400 زکوۃ کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔

 سیکرٹری زکوۃ نے مزید کہا ہے کہ ہم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زکوۃ کی وصولی کا اختیار 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو دیا جائے اور یہ سمری جلد سی سی آئی کے اجلاس میں پیش کی جائے۔

 انہوں نےکہاکہ صوبے خود زکوۃ کی وصولی سے بہترطور پر زکوۃ جلد مستحقین میں تقسیم کی جاسکے گی، 29 اضلاع کے چیئرمین زکوۃ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

مزیدخبریں