وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنر مند نوجوان پروگرام کا افتتاح کردیا

14 Dec, 2019 | 02:33 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب میں ہنر مند نوجوان پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا، کہتے ہیں کہ حکومت روز گار کی فراہمی کا وعدہ پورا کرے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےایکسپوسنٹرمیں ٹیوٹا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ" ہنر مند نوجوان پروگرام "سے ابتدائی طور پرڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوان مستفید ہوں گے، 4 سال میں پونے9 لاکھ مزید نوجوانوں کو ہنر مند نوجوان پروگرام“ کے دائرہ کار میں شامل کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ روزگار کی فراہمی کےقومی ہدف کا تقریباً60 فیصد پنجاب گروتھ سڑٹیجی 2023 کےتحت پورا کیا جائےگا۔

وزیر اعلیٰ نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت روزگارکےوعدے پورے کریگی، حکومت کی معاشی پالیسیوں کےمثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ سی پیک کےتناظر میں"وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام"بےحد اہمیت کا حامل ہے، ٹیوٹا جدید ٹیکنالوجی اوروقت کےتقاضوں سےہم آہنگ نئے ہنرنوجوانوں کو منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان کے مشن کے مطابق ٹیوٹا میں جدید اور دور حاضر کے پروگرام متعارف کرا رہے ہیں۔

مزیدخبریں