وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن چودھری وسیم اختر سے وفد کی ملاقات

14 Dec, 2019 | 01:36 PM

Shazia Bashir

قڈافی بٹ: وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن چودھری وسیم اختر سے وفد کی ملاقات، چودھری وسیم کا کہنا ہے کہ کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہا ہے۔

ملاقات میں سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری وسیم نے وفد کو بتایا کہ کمیشن نے 11 ماہ میں 4 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ارب سے زائد پراپرٹی واگزار کرائی گئی۔

  چودھری وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہا ہے۔

 وفد نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کارکردگی کی تعریف کی۔

      

مزیدخبریں