پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹریوں کی "بٹالین" سامنے آ گئی

15 Dec, 2019 | 11:29 AM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹریوں کی "بٹالین" سامنے آ گئی، پنجاب میں اس وقت 7 ایڈیشنل چیف سیکرٹری کام کررہے ہیں۔

پنجاب پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس میں انتظامی معاملات چلانے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کیساتھ 7 ایڈیشنل چیف سیکرٹری بھی کام کررہے ہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹریوں میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی شامل ہیں، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری رورل اکانومی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری رورول انفراسٹرکچر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز اکانومی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی میں افسران کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کی سیٹیں تخلیق کی گئی ہیں تاکہ سینئرافسران کو بھی کھپایا جا سکے اور انتظامی امور بھی بہتر انداز سے چلائے جا سکیں۔

مزیدخبریں