سٹی42: وزیر اعظم کا بھانجا بالآخر تین روز بعد پی آئی سی حملہ کیس میں نامزد، پولیس ضمنی میں حسان نیازی پر توڑ پھوڑ، پولیس گاڑی نذر آتش کرنے میں پیش پیش ہونے کا الزام۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا بھانجا بالآخر تین روز بعد پی آئی سی حملہ کیس میں نامزد ہو ہی گیا، پولیس ضمنی میں حسان نیازی پر توڑ پھوڑ، پولیس گاڑی نذر آتش کرنے میں پیش پیش ہونے کا الزام ہے۔
ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے پانچ چھاپوں کا بھی دعویٰ کیا ہے، ملزم تاحال مفرور ہے، حملے کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے وکلا بھی گرفتار نہ کئے جاسکے۔