سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کیلئے خوشخبری

14 Dec, 2018 | 10:23 PM

Shazia Bashir

(سعید احمد) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کے لیے خوشخبری، ملازمین کو 20 فیصد الاونس کی ادائیگی کی منظوری کس نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سی اے اے بورڈ نے مختلف الاونسز سے محروم ملازمین کے لیے 20 فیصد الاونس کی منظور دے دی، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریڈ الاونس سے محروم مختلف شفٹوں میں کام کرنے والے ملازمین 20 فیصد الاونس سے مستفید ہوں گے۔

 پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر شفٹوں میں کام کرنے والے ملازمین 20 فیصد الاونس سے مستفید ہوں گے، ڈائریکٹر ایچ آر سول ایوی ایشن ثمر رفیق کے مطابق ٹریڈ الاونس سے محروم شعبہ ایچ آر، ایڈمن، سول، ای اینڈ ایم،ے ٹی سی اور لیگل میں تعینات ملازمین 20 فیصد الاونس سے مستفید ہوگے۔

مزیدخبریں