شالیمار زون انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن، تعمیرات مسمار

14 Dec, 2018 | 09:18 PM

Shazia Bashir

(سٹی42) واہگہ زون اور شالیمار زون انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن، رنگ روڈ کے اطراف میں متعدد تعمیرات مسمار کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عبدالرزاق ڈوگر کی قیادت میں ہوا، اس دوران بھینی روڈ، شریف پورہ، بسی موڑ اور رنگ روڈ کے اطراف میں انسداد تجاوزات کاروائی کی گئی۔

  آپریشن کے دوران 153 ریمپس، 4 سیڑھیاں اور سڑک پر بنائے گئے 10 تندور مسمار کر دیے گئے، آپریشن زونل آفیسر ریگولیشن واہگہ زون ملک نعیم عباس اور زیڈ او آر شالیمار زون سدرہ ظفر خان خان نے ریگولیشن اور انفورسمنٹ کے عملہ کے ہمراہ کیا۔  انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں