اضافی فیسیں واپس کریں ورنہ۔۔حکومت نے نجی سکولوں کو وارننگ دیدی

14 Dec, 2018 | 02:39 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سعدیہ خان) پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ، حکومت نے شکایات کے ازالے کے لیے ٹول فری نمبر بھی جاری کردیا۔

 پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ سکولز مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیسوں میں سے 50 فیصد آئندہ ماہ کی فیسوں میں ایڈجسٹ کرنا پڑیں گے۔ جبکہ 20 فیصد فیس 31 دسمبر تک واپس کرنا ہوگی۔وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ سکول مالکان کے پاس 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن ہے، بیس فیصد فیسں واپس یا ایڈجسٹ نہ کی تو رجسٹریشن منسوخ کر دیں گے۔

 ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ فیسوں کے معاملہ پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔ نئی اتھارٹی بنالی ہے جبکہ والدین کی فیسوں کے حوالے سے شکایات درج کرانے کے لیے ٹول فری موبائل نمبر بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ پنجاب میں 8 ہزار سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، جنہیں پُر کریں گے۔

مزیدخبریں