چیف جسٹس پاکستان آج لاہور میں عدالت لگائیں گے

14 Dec, 2018 | 01:12 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی خصوصی بنچ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ اہم کیسز کی سماعت آج  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کرے گا۔ کیسز کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سےکل کاز لسٹ  بھی جاری کردی گئی تھی۔ کاز لسٹ کے مطابق پٹواریوں، قانون گو اور تحصیلداروں کے شہری علاقوں میں کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہو گی۔

 ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پیش ہوں گے۔ پرائیوٹ ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور مہنگے علاج کے خلاف کیس کی سماعت ہو گی۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے، چیف سیکرٹری پنجاب اور ہسپتال کےمالکان کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہو گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ایل ڈی اے سٹی سے متعلق درخواست پر سماعت کی جائے گی. پولیس آرڈر 2002 سے متعلق اور دیگر اہم کیسز پر بھی سماعت ہو گی۔

مزیدخبریں