لارڈ میئر لاہور قانون کے شکنجے میں آگئے

14 Dec, 2018 | 11:29 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) پنشن اور واجبات کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام، لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر لارڈ مئیر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کرنل (ر) مبشر جاوید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے حیات مسیح اور دیگر تین افراد کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ مدت ملازمت پوری ہونے پر وہ ریٹائرڈ ہو گئے۔ ریٹائرمنٹ کے باوجود پینشن اور بقایا جات ادا نہ کیے گئے۔ لارڈ مئیر کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے لارڈ میئر کو بھجوادی اور درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے 25 اکتوبر 2018 کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر لارڈ میئر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں