(سٹی42) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ سپیکرقومی اسمبلی لچھےدار باتیں کرتے ہیں کہ اسمبلی چلتی نظر بھی نہیں آتی اور ہم چلائیں گے۔ فوج ن لیگ کےخلاف سازش نہیں کر رہی۔ نواز شریف اپنے پاوں پرخود کلہاڑی مار کرروتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی توپوں کا رخ ایک بار پھر حکمراں جماعت کی جانب ہوگیا، کہتے ہیں سپیکرقومی اسمبلی لچھے دار باتیں کرتے ہیں کہ اسمبلی چلتی نظر بھی نہیں آتی، ن لیگ کے خلاف فوج سازش نہیں کررہی، نواز شریف اپنے پاوں پرخود کلہاڑی مار کر روتے ہیں، اعتزاز احسن کا کہنا تھا، اقامہ حکومت سے نکالنے کے لیے ہی نہیں، سزا کے لیے بھی کافی ہے۔
سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ کیوں نکالا ن لیگ کا وطیرہ بن گیا ہے کہ ان دیکھے ہاتھوں پر الزام عائد کرتے ہیں ن لیگ کے رہنما رونا ڈال کر بیٹھے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالا، ایک ملک کا وزیراعظم ہو کر غیر ملکی کمپنی کی ملازمت کر رہے ہیں اس لیے انھیں نکالا گیا.
نہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ارد گرد اقامہ ایک گھنٹی بن چکا ہے جو ٹن ٹن بچ رہا یے، اقامہ صرف حکومت سے نکالنےکے لیے ہی نہیں بلکہ سزا کے لیے بھی کافی ہے۔