پاکستان پیپلزپارٹی دما دم مست قلندر کرنے کیلئے بلکل تیار ہو گئی

14 Dec, 2017 | 10:07 PM

لاہور (سٹی42): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی پنجاب کا اہم اجلاس ہوا، بلاول بھٹو نے وسطی پنجاب میں عوامی رابطوں کے لیے جلسوں کی حتمی منظوری دے دی، وسطی پنجاب کا پہلا جلسہ کب اور کہاں ہو گا، صوبائی تنظیم کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت۔

پاکستان پیپلزپارٹی دما دم مست قلندر کرنے کیلئے بلکل تیار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وسطی پنجاب میں عوامی رابطوں کے لیے جلسوں کی حتمی منظوری دیدی۔ فیصلہ بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔

بلاول بھٹو وسطی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ ایک بڑے جلسے سے آگے بڑھائیں گے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جلسے نے مخالفوں کے منہ بند کر دیئے، عوام سے رابطے کا یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں، ملتان اور گڑھی خدا بخش کے جلسوں کے بعد دوبارہ وسطی پنجاب کے عوام میں آئیں گے۔

مزیدخبریں