ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی احتجاج کا تاریخی فیصلہ کن اعلان ہو گا:طاہر القادری

عوامی احتجاج کا تاریخی فیصلہ کن اعلان ہو گا:طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(سٹی42)عوامی تحریک کا نجفی رپورٹ پر وکلاء کنونشن، طاہرالقادری کے بلندوبانگ دعوے، کہنے لگے جب چاہوں عمران خان اورزرداری کو دائیں بائیں بٹھا دوں، نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، شہبازشریف اوررانا ثناء اللہ کہیں گے مجھے کیوں لٹکایا۔

کیا طاہر القادری ، آصف زرداری اور عمران خان ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں؟؟طاہرالقادری کے بلندوبانگ دعوے، کہتے ہیں جب چاہوں جس دن چاہوں آصف زرداری اور عمران خان کو دائیں بائیں بٹھا دوں گا، طاہر القادری یہیں نہیں رکے ایک قدم اور بڑھایا اور کہا مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کو بھی ساتھ دکھا دوں گا۔

طاہر القادری نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا قانونی کارروائی سے انصاف نہ ملا تو انتظار کریں عوامی احتجاج کا تاریخی فیصلہ کن اعلان ہو گا۔ طاہر القادری نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انکا کہنا تھا نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ؟ عنقریب شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کہیں گے " مجھے کیوں لٹکایا "۔ انکا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون کا حساب لیں گے۔

عوامی تحریک کے وکلاء کنونشن میں مشاورتی قرار داد بھی منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ مستعفی ہوں، حکمران جیلوں میں جا کر پھانسی لگیں گے۔

مزید دیکھئے: