رنگ روڈ پولیس سے ڈیپوٹیشن پر جانیوالے 141 وارڈ نزواپس مانگ لیے گئے

14 Dec, 2017 | 08:07 PM

 (سٹی42) سی ٹی او نے رنگ روڈپولیس سے ڈیپوٹیشن پر جانیوالے 141 وارڈ نزواپس مانگ لیے۔ تمام وارڈنزکومزید2سال کیلئے رنگ روڈ پر ڈیوٹی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

سی ٹی او نے سی سی پی او کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ مردوخواتین ٹریفک وارڈنزڈیپوٹیشن کا3 سالہ دورانیہ مکمل کر چکے ہیں۔ اس لیے انکو واپس ٹڑیفک پولیس میں بھیجا جائے۔

تمام وارڈنزکومزید2 سال کیلئے رنگ روڈپرڈیوٹی دینےکاحکم دیا گیا تھا اور کوئی بھی اہلکار3سال سےزائد کسی محکمےمیں نہیں رہ سکتا۔ شہرمیں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے وارڈنزاہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں