ایاز صادق بتائیں کہ اسمبلی کو خطرہ کس سے ہے؟ قمر زمان کائرہ

14 Dec, 2017 | 05:23 PM

(توفیق رحمان) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایاز صادق کو خطرے کی گھنٹیاں کیوں سنائی دے رہی ہیں وجہ بتائیں، موجودہ دور حکومت میں سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہوا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کی زیر صدارت پنجاب لیبر ونگ کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورتی اجلاس، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مزدورں نے رکھی، مزدورں کے حالات بہتر کیے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی، ن لیگ نے مزدورں کو ہی مشکل میں ڈال رکھا ہے۔ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے، ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق بتائیں کہ اسمبلی کو خطرہ کس سے ہے؟ اجلاس میں نئے عہدیداروں کے لیے نامزدگیاں حاصل کی گئیں، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد، عثمان سلیم ملک، سید حسن مرتضی اور علامہ یوسف اعوان موجود بھی تھے۔

مزیدخبریں