ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم کا تمام سکولوں کو جنگی بنیادوں پر سیکیورٹی بہتر کرنیکا حکم

محکمہ تعلیم کا تمام سکولوں کو جنگی بنیادوں پر سیکیورٹی بہتر کرنیکا حکم
کیپشن: City42 - Schools Security
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ): محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں کو جنگی بنیادوں پر سیکیورٹی بہتر کرنے کا حکم دے دیا، ناقص انتظامات پر سکول سربراہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں کو جنگی بنیادوں پر سیکیورٹی بہتر کرنے کا حکم دے دیا، سیکیورٹی انتظامات کو فوری بہتر کیا جائے، غیر معیاری انتظامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

مراسلے میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ناقص انتظامات پر سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔