(سٹی 42): جی او آر میں سیکرٹری ہاؤسنگ کے گھر میں چوہا گھس گیا جس نے واسا اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔
تفصیلات کے مطابق جی او آر میں سیکرٹری ہاؤسنگ کے گھر میں چوہا گھس گیا، شکایت ملنے پر ایکسیئن واسا گلبرگ ٹاؤن عملہ سمیت پہنچ گئے اور واسا اہلکاروں نے مشینوں کی مدد سے سوریج نالیوں اور ڈرینوں میں چوہا تلاش کرنا شروع کردیا لیکن عملے کی آدھے گھنٹے کی تگ ودو کے بعد بھی چوہا نہیں ملا جس کی وجہ سے واسا کا عملہ بہت پریشان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک چوہا نہیں مل جاتا اہلکار وہیں موجود رہیں گے۔