سٹی42: سوات میں پولیس کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ میں ایک کانسٹیبل شہید ہو گیا۔
سوات مین یوم آزادی کے موقع پر مٹہ کے گاؤں سمبٹ کے قریب سڑک پر قائم چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں نے چھپ کر فائرنگ کی جس سے ایک کانسٹبل نشہید ہو گیا۔
ڈی ایس پی انور خان کنے بتایا کہ پولیس کانسٹبل کو زخمی حالات میں مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس واقعے سے تھوڑی دیر پہلے ہی تیلگرام چیک پوسٹ پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔