سٹی42: کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 دستی بم حملے ہوئے, ان حملوں میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور 6 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ دوسرا حملہ ریلوے اسٹیشن کو جوائنٹ روڈ سے ملانے والے پل کے قریب ہوا، ہینڈ گرنیڈ کے ان حملوں میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اور 6 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 5 بچے شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد امداد کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کا ایک زخمی سراج ولد ممتاز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔کوئٹہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔