سٹی42 : یوم آزادی پر حبس اور گرمی سے بھرا دن تمام ہونے کے بعد آج شب اور کل دن کے دوران پاکستان کے بیشتر علاقوں میں "گرج چمک کے ساتھ معمولی بارش" اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی آ گئی
محکمہ موسمیات کنے اپنی فورکاسٹ میں بتایا ہے کہ آج رات کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی پنجاب ، پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پاکستان کے میٹ آفس نے اپنی تازہ فورکاسٹ میں بتایا ہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہوا اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ معمولی بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور، کرک،کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان، کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
صوبہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال،تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نور پور تھل، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ تھوڑی سی بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اورسانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اوربدین میں بھی ہلکی بارش /بوندا باندی کی توقع ہے، اسی طرح کشمیر میں بارش جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔