ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام اور پاک فوج مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، سٹاک ہوم میں پاکستانی کمیونٹی کے جشنِ آزادی اجتماع میں تقریریں

 عوام اور پاک فوج مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، سٹاک ہوم میں پاکستانی کمیونٹی کے جشنِ آزادی اجتماع میں تقریریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زیر اہتمام سٹاک ہوم میں جشن آزادی کار ریلی نکالی گئی جس میں پاک فوج کو خراج تخسین پیش کیا گیا اور مظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی  کیا گیا۔
سٹاک ہوم سے آنے والی اطلاعات کے مطابق سویڈن  کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں جشن آزادی کو موقع پر فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زیر اہتمام جشن آزادی پاک فوج کو سلام کار ریلی نکالی گئی۔ گزشتہ پانچ سالوں سے جشن آزادی کے موقع پر  باقاعدگی سے ہونے والی اس کار ریلی میں سٹاک ہوم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نےبھرپور شرکت کی ۔

اس سال  جشن آزادی کار ریلی کو پاک فوج   اور  شہدا کی قربانیوں کو سلام اور    مظلوم کشمیریوں کےساتھ  اظہار یکجہتی کے سلوگن کیساتھ منایا گیا ۔ جشن آزادی کار ریلی کے اہتتام پر ایک اجتماع بھی کیا گیا جس میں فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زمہ داران اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے خطاب کیا اور پاک فوج کو سلام  شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تخسین پیش کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کےسرکردہ افراد نے اس اجتماع میں اپنی تقریروں میں کہا کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے خلاف کسی بھی سازش کو نا کام بنا نے کے لیے متحد ہے۔  دشمن اور اس کے آلہ کاروں کی ملک اور فوج مخالف سازش کو کا میاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔

پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بھارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مظلوم کشمیریوں  کیساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی آواز سویڈن کے ہر فورم پر اٹھانے کا اعادہ کیا ۔

اجتماع سے معروف کالم نگار اور تجزیہ کار  جنید نواز چوہدری  نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے  فرینڈز آف پاکستان سویڈن کی جانب سے کامیاب جشن آزادی کار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ افواجِ پاکستان قوم کا فخر ہیں، شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہوا ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جنید نواز چوہدری نے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو بھی خراج تخسین پیش کیا ۔سینئر صحافی سماجی شخصیت عرفان نیاز چوہدری ایڈووکیٹ  نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملکی سلامتی اور بقا کی ضمانت ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں، فوج نے قربانیاں دے کرامن کی منزل کو قریب تر کیا، تاریخ میں یہ قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جاچکی ہیں۔  آج پاکستان میں جو امن ہے اس کے پیچھے افواج پاکستان کے شہداء کی لازوال قربانیاں پوشیدہ ہیں۔  عرفان نیاز چوہدری نے بھارت کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے صدر اور سماجی شخصیت کاشف عزیز بھٹہ نے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور پاکستان کے عوام اپنے عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستانی فوج  ہمارا فخر ہے اور پاک فوج کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہم آزاد فضا میں سانسیں لے رہے ہیں یہ اللہ کے کرم کے بعد پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہے۔ 

کاشف عزیز بھٹہ نے مظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا فورم مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گا ۔کاشف عزیز بھٹہ نے جشن آزادی کار ریلی میں شرکت پر اور اس کو کامیاب بنانے پر تمام دوسری تنظیمات کے صدور اور تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

اجتماع سے مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر مسعود منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیا کی تمام افواج میں اپنا نمایاں مقام رکھتی ہے اور مضبوط ترین فوج ہے  پاک فوج کے تمام افسران انتہائی قابل فرض شناس اور ملک و قوم کے لیے مخلص وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ پھیلانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنی فوج کو مضبوط سے مضبوط ترین بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور پاک فوج کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیں۔

مسعود منہاس نے مظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فرینڈز آف پاکستان کے منتظمین کو جشن آزادی کار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔

سماجی شخصیت ای یو پاک فرینڈشپ فورم سویڈن کے صدر غلام محمد بھلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پر ہمارے شہدا کا احسان ہے،جو قومیں اپنے شہدا کو یاد نہیں رکھتیں وہ مٹ جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم کو پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔ 

 غلام محمد بھلی نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور پاک فوج ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے بھارتی مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور کامیاب جشن آزادی ریلی پر مبارکباد پیش کی۔

 کونسلر عمیر ضیا بھٹی، کاروباری  و سماجی شخصیت میاں زین، سماجی شخصیت سید جواد حیدر شاہ ، کاروباری  و سماجی شخصیت حسن غلام ،  کشمیری رہنما راجہ عبدالرحمن، سماجی شخصیت رضوان بھٹی ، سماجی شخصیت طارق چوہدری، سماجی شخصیت صحافی میاں یاسر ، سماجی شخصیت جواد خان اور  دیگر مقررین نے بھی پاکستانی کمیونٹی کے جشنِ آزادی اجتماع میں خطاب کیا اور زبردست الفاظ میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور مظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔

اس موقع پر پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں ملی نغمے بجائے جاتے رہے۔  شرکاء نے قومی پرچم اور جھنڈیاں لہرا کر پاکستان اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔