فیوریٹ  پاکستانی گلوکارہ کو ہارٹ اٹیک کی خبر نے فینز کوپریشان کر دیا

14 Aug, 2024 | 07:59 PM

سٹی42: پاکستان کی آزادی کے 78 ویں روز جشن منانے میں مصروف پاکستانیوں پر اپنی فیورٹ گلوکارہ آئمہ بیگ کو ہارٹ اٹیک ہونے کی خبر بجلی بن کر گری تاہم اس خبر کے ساتھ اطمنان کا پہلو یہ تھا کہ آئمہ بیگ نخیریت تھیں اور ہارٹ اٹیک کی ٹریٹمنٹ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں او کے قرار دے دیا تھا۔ 

آئمہ بیگ نے خود بھی اپنے انسٹا گرام پر ہاسپٹل میں بیڈ پر  بنی ہوئی اپنی تصویر  اپنے فالوورز کے ساتھ شئیر کی۔ باہمت آئمہ بیگ نے اس ہارٹ اٹیک کو "مِنی ہارٹ اٹیک" قرار دیتے ہوئے اسے عملاً ہنسی میں ٹال دیا۔ آئمہ کا کہنا تھا کہ وہ کئی روز سے سوئی نہیں اور کام کی مصروفیت کی وجہ سے مسلسل ایک کے بعد ایک فلائٹ سے سفر کر رہی تھیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس بے آرامی کی وجہ سے ہی انہیں  ان کے بقول "مِنی ہارٹ اٹیک" ہو گیا۔  

آئمہ بیگ نے اپنے انسٹا گرام میں لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک نے انہیں یاد دلایا ہے کہ اپنی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ 

مزیدخبریں