ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ نصیبو لعل عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی تعریف کرتے کرتے آبدیدہ

گلوکارہ نصیبو لعل عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی تعریف کرتے کرتے آبدیدہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلوکارہ نصیبو لعل معروف گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی تعریف کرتے کرتے آبدیدہ ہو گئیں۔

 حال ہی میں معروف گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی اورنصیبو لعل کی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نصیبو لعل لندن کے ایک  کیفے میں موجود نامور گلوکارعطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرپرائز دیتی ہیں،ملاقات کے دوران نصیبو لعل اپنے پسندیدہ گلوکار سے ملاقات کر کے رو پڑیں اور ان کی گائیکی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

  نصیبولعل نے اس موقع پرخود کو عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی بڑی مداح قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایسے نایاب ہیرے صدیوں میں اور نصیب والوں کے ہاں پیدا ہوتے ہیں،گلوکارہ کی بے لوث محبت کے جواب میں عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔

 واضح رہے کہ گلوکارہ نصیبو لعل برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں موجود ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer