ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان کے وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

Prime Minister Fomio Kashida, city42 Japan's politics, inflation in japan, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹوکیو   میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے  وزارتِ عظمی چھوڑ نے کا اعلان کر دیا۔ آج بدھ کے روز  وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے ماہ عہدے سےمستعفی ہو جاؤں گا۔

فومیو کشیدا  کو عوامی حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے اور ان سے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ آج اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، میں نے سیاسی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لیےکیا ہے۔

فومیو کشیدا نے کہا کہ میں  لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فومیو کشیدا نے عوام کے ان پر عدم اعتماد، سیاسی تنازعات اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ 

جاپانی میڈیا  کے مطابق  فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔