ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان ہائی کورٹ میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب

Chief Justice Balochistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کوئٹہ  میں قومی پرچم لہرانے کی  کئی تقاریب ہوئیں۔ عدالت عالیہ بلوچستان میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں  چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد ہاشم کاکڑ نے پرچم کشائی کی۔

چیف جسٹس  محمد ہاشم کاکڑ نےپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود ہم اٹامک کلب کے ممبر بن چکے ہیں، کچھ شعبوں میں ہم دنیا کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں، ہر ادارہ کوشش کرے کہ سب کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے، سب کوشش کریں کہ قانون اور آئین کا احترام اور قلیتوں کو تحفظ حاصل ہو۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد ہاشم کاکڑ نے پودا لگا کر گرین کورٹس مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، آج سے ہم گرین کورٹس مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اس کے تحت ہائیکورٹ کے احاطے میں درخت لگائے جائیں گے، تمام ججز بھی ایک ایک درخت لگائیں گے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ  نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے لوگوں کو جلد اور سستا انصاف ملے، سینئر وکلاء اپنی چیمبرز کے دروازے جونیئرز کے لیے کھول دیں۔