ویب ڈیسک :موجودہ عہد میں اسمارٹ فونز کو چارج کرنے کی ٹیکنالوجی کافی بہتر ہوئی ہے مگر ابھی بھی کسی فون کی 100 فیصد چارجنگ کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ تو انتظار کرنا پڑتا ہے۔
تاہم بہت جلد آپ اپنے اسمارٹ فون کو محض 4 منٹ میں مکمل چارج کر سکیں گے۔جی ہاں ایک اسمارٹ فون کمپنی نے 320 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔
چینی کمپنی کی اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ فون بیٹری چند منٹ میں 0 سے 100 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے اسمارٹ فون کو تیزی سے چارج کرنے میں مددگار 6 ٹِرکس
کمپنی کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو متعارف کراتے ہوئے 4420 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس فون کو چارج کرکے بھی دکھایا گیا۔یہ فون 4 منٹ اور چند سیکنڈ میں 100 فیصد چارج ہوگیا۔
کمپنی کی جانب سے اس ٹیکنالوجی پر 2 سال سے کام کیا جا رہا تھا تاکہ ڈیوائس کے تحفظ، پاور اور سائز کے درمیان توازن برقرار رکھا جاسکے۔اس ٹیکنالوجی سے لیس چارجر ایک منٹ کے اندر فون کو 0 سے 26 فیصد جبکہ 2 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کر دے گا۔
سست اینڈرائیڈ فون سے پریشان ہیں؟ تو اسے تیز کرنےکے آسان طریقے جانیں .
اسے 320 واٹ سپر سونک چارج کا نام دیا گیا ہے اور اس پر مبنی اڈاپٹر یا چارجر کو پاکٹ کینن کہا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ چارجر اس وقت موجود تمام چارجنگ پروٹوکولز بشمول یو ایف سی ایس، پی ڈی اور سپر وی او او سی کو سپورٹ کرے گا۔
کمپنی نے ائیر گیپ نامی وولٹیج ٹرانسفارمر بھی متعارف کرایا جو چارجنگ کے دوران بیٹری کو مختلف مسائل جیسے سرکٹ بریک ڈاؤن سے تحفظ فراہم کرے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹرانسفارمر انگلی کے سرے سے بھی چھوٹا ہے اور ضرورت پڑنے پر بیٹری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے وولٹیج کو 20 واٹ تک محدود کردے گا۔اس کی مدد سے 320 واٹ سپر سونک چارج کو اپنا کام درست طریقے سے کرنے میں مدد ملتی ہے۔
البتہ کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ چارجنگ ٹیکنالوجی ابھی دستیاب اسمارٹ فونز پر کام کرے گی یا نہیں یا اسے کب تک کسی اسمارٹ فون کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔