ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلیہ سے علیحدگی کے بعد ہاردک پانڈیا کو نئی گرل فرینڈ مل گئی؟ویڈیو دیکھیں

اہلیہ سے علیحدگی کے بعد ہاردک پانڈیا کو نئی گرل فرینڈ مل گئی؟ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Hardik Himanshu Pandya
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گزشتہ ماہ ماڈل نتاشا سٹینکووچ  سے علیحدگی اختیار کرنے والے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو نئی گرل فرینڈ مل گئی۔

اب سوشل میڈیا پر یہ  افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کو  ڈیٹ کر رہے ہیں،ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب  سوشل میڈیا صارفین کی طاق نظروں سے یہ گزرا کہ    ہاردک اور جیسمین نے ایک ہی جگہ سے ایک جیسی تصاویر شیئر کیں،بتایا جارہا ہے کہ دونوں یونان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں وہیں دونوں میں قربتیں بھی بڑھنے لگیں۔

پہلے جیسمین والیا نے سوئمنگ کاسٹیوم میں سر پر ہیٹ پہنے ایک پرفضا سیاحتی مقام کے سامنے سے اپنی ایک تصویر شیئر کی یہ پرفضا مقام کوئی اور نہیں بلکہ میکونوس تھا جہاں وہ تصویر کیلئے پوز دے رہی تھیں۔

بعدازاں ہاردک پانڈیا نے بھی اس مقام سے اپنی تصویر جاری کی جس میں انہوں نے دھوپ سے بچاؤ کے چشمے لگائے پرنٹڈ شرٹ پہنے ویڈیو جاری کی،دونوں کی پوسٹس میں ملتے جلتے بیک گراؤنڈ نے مداحوں کو ڈیٹنگ کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کردیا۔

واضح رہے کہ 4 سال   ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے ایک ساتھ رہنے کے بعد رواں سال 20 جولائی کو علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔