ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام

 گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر اور دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

 گورنر ہاؤس میں پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونیوالی تقریب میں ندیم پہلوان، چودھری اسلم گل، میاں عزیز الرحمن چن، رانا فاروق سعید، ایڈون سہوترا، میاں سعید ڈیرے والے، صداقت شیروانی، ناصرہ شوکت، ڈاکٹر فرید، چودھری محمد ریاض، ڈاکٹر عائشہ شوکت، فہیم راہی، عرفان چودھری، انجم بٹ، جہاں آراء وٹو، رانا جمیل منج، امجد جٹ، زاہد ذوالفقار خان، نصیر احمد، علامہ یوسف اعوان، عابد سندھو، خالد گل، ندیم ملک، عارف خان، احسن رضوی، ذیشان شامی، امجد چودھری، عظمت شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ گورنر پنجاب نے دیگر کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

Ansa Awais

Content Writer