ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام

President Asif Ali Zardari, Cityt42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر عہد کریں کہ عوامی ترقی کیلئے کام کریں گے، پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے۔

 پاکستان کی 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا، ملکی اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے پُرعزم ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی حقِ خود ارادیت کے لیے ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخی سیاسی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے۔ پُرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مفاد میں دل و جان سے کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کے لیے انگنت قربانیاں دینے والے تحریک پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو بے شمار انسانی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وسائل کو بروئے کار لائیں۔ قوم کو ہم سے بہت سی توقعات ہیں، عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق تمام تر توجہ عوام الناس اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی چاہیے۔ پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لیے نوجوانوں اور خواتین پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer