وزیراعظم نے مہنگی بجلی سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی

14 Aug, 2024 | 01:09 PM

ویب ڈیسک: یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ مہنگائی، بجلی کی قیمت میں کمی اور پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی جان لڑا دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چند دنوں میں آپ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری ملے گی، چند دنوں میں قوم سے خطاب میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔

وزیراعظم نےکہامہنگائی اور بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،چند دن میں قوم سے خطاب کرکے معاشی پروگرام پیش کروں گا،شہبازشریف نے مزیدکہادشمن ڈیجیٹل دہشت گردی کا ہتھیاراستعمال کررہاہے , آج خوداحتسابی کا بھی دن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قومی یادگار پرپرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی،چیئرمین سینٹ سیدیوسف رضاگیلانی،اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشدندیم بھی شریک ہوئے ،،، وزیراعظم شہبازشریف نے یادگار شہدا پرپھول رکھے۔

مزیدخبریں