حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں جشن آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا ۔
مال روڈپر آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب کے زیر اہتمام تقریب میں آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان، جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی، رانا جاوید اقبال، ہارون عمران گل، شجاعت شاہ، حسن نقوی، شہزاد خان، فہد حسین، خواجہ جمشید سمیت قیادت اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب میں رانا نذیر احمد، شعیب صدیقی اور ملک زمان نصیب نے دیگر کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر براس بینڈ پر ملی نغموں کی دھنیں بجائیں گئیں۔ تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔