ملک اشرف: 77ویں جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ میں پرچم کشائی تقریب، قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ کی پرچم کشائی تقریب میں شرکت کی۔
تفصیلات کےمطابق یوم آزادی کے موقع پر جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس طاسجد جاوید گھرال ،جسٹس چوہدری محمد اقبال ، جسٹس طارق سلیم شیخ،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس سلطان تنویر احمد ،جسٹس راحیل کامران شیخ، جسٹس رسال حسن سید اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران قومی پرچم لہرانے سے پہلے سائرن بجایا گیا، قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ نے ججز کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ نے انگریزی میں خطاب کیام، تقریب میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔