ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر لاہور میں منظر عام پر آ گئے، حماد اظہر نے گزشتہ رات لبرٹی میں جشن آزادی ریلی میں شرکت کی۔
عرصہ دراز سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر لاہور میں منظرعام پرآ گئے۔ حماد اظہر نے گزشتہ رات لبرٹی میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کی۔
حماد اظہر کرفیو کے باوجود قائد عمران خان کی کال پر لاہور کی سڑکوں پر۔@Hammad_Azhar#پاکستان_اور_خان_ایک_جان#خان_کی_رہائی_قوم_کی_آزادی pic.twitter.com/3BgEhHGIz3
— PTI (@PTIofficial) August 13, 2024
حماد اظہر پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اُنہوں نے تحریک انصاف اور قیدی نمبر 804 کے حق میں نعرے بھی لگائے۔