ویب ڈیسک: پاکستان کا 77واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور ملک بھر میں آزادی کا جشن منانے کے سلسلے میں تقاریب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
14 اگست کا آغاز ہوتے ہی ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔دن کا آغاز وطن عزیز کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ہمراہ قومی پرچم لہرائیں گے جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب ہوں گی۔
پاکستان ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد مارض وجود میں آیا ہے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی ایک اٹل حقیقت ہے ، پاکستان کی 24 کروڑ آبادی ہے اور اس میں 65% آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہیں جن کی عمریں 30 سال سے کم ہے ۔جغرافیائی اعتبار سے پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے، جس کی سرحدیں بھارت، چین، افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں پاکستان کے پاس 1046 کلومیٹر طویل سمندری پٹی موجود ہے، جو عالمی سمندری راستوں تک باآسانی رسائی فراہم کرتی ہیں جبکہ سی پیک اور تاپی جیسے منصوبے خطے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبے ہیں، جو پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کا وسیع و عریض تاریخی و ثقافتی ورثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں قدرتی ورثے بھی موجود ہیں، جن میں صحرا، سمندر، جھیلیں، بل کھاتے دریا، اور بلند و بالا پہاڑ شامل ہیں گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو واقع ہے۔سوات میں بدھ مت کے تاریخی سٹوپا مجسمے موجود ہیں جنہیں مشہور بادشاہ آشوکا کی جانب سے بنایا گیا۔ مغلیہ دور کے کئی شاہکار، جن میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شیش محل، اور ہرن منار شامل ہیں، دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔
”جشن آزادی تقریبات“آزادی فلوٹ شاہدرہ سے مینار پاکستان پہنچا جہاں پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس کا استقبال کیا۔ زندہ دلان لاہور کی کثیر تعداد بھی آزادی فلوٹ کے لاہور پہنچنے پر استقبال کے لیے موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر آزادی فلوٹ نے سفر کا آغاز 10اگست شام راولپنڈی سے کیا۔وزیر اطلا ت پنجاب عظمیٰ بخاری نے مینار پاکستان پر فلوٹ کا شاندار استقبال کیا ۔ شاہدرہ چوک میں فنکاروں نے ملی نغموں کی دھنوں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ شاہدرہ لاہورمیں آزادی فلوٹ کے پہنچنے پر حب الوطنی سے سرشار نغموں سے فضاء گونج اٹھی۔آزادی فلوٹ کے لاہور پہنچنے پر باوقار استقبالیہ تقریب و میوزیکل کنسرٹ شاہدرہ میں منعقد کیا گیا۔اس کے بعد آزادی فلوٹ مینار پاکستان پر پہنچا۔آزادی فلوٹ کی آمد کے ساتھ مشاعرہ اور محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ رات 8 سے 10 بجے تک مشاعرہ ہوا جس میں معروف شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ رات 10 سے 11:55 تک میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا. رات 12 بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں آزادی فلوٹ کے روٹس کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ وزیر اطلات نے کہا کہ جشن آزادی کو پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی آزادی کیلئے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم ہوئیں۔آزادی فلوٹ پورے پاکستان کا اظہار ہے۔