سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 77ویں یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم اور پولیس فورس کو مبارک باد دی
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس یوم آزادی پر شہریوں کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کے عزم کو دہراتی ہے۔پنجاب پولیس کی فرض کی راہ میں 1640 شہادتیں ارض وطن سے لازوال محبت کی علامت ہیں ۔ارض پاک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پنجاب پولیس کا ہر جوان، افسر اور سپاہی ملک و قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا،
آئی جی کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔سی سی ٹی وی کیمروں سے جشن آزادی کی تمام تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، شہری جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے قومی وقار اور تہذیب کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں
ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائیں گے،