پاکستان کی نعمت کے حصول کیلئے مسیحیوں نے قربانیاں دیں، یہ خدائی تحفہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کا گلدستہ ہے

14 Aug, 2024 | 12:54 AM

سٹی 42:پاکستان کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا  یوم آزادی پر اپنے  پیغامات میں کہنا ہے کہ پاکستان خدا کی وہ عطا ہے جو تا قیامت شاد و آباد رہے گی، یہ آزاد ارضِ وطن ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں سے ملی ہے۔

 اگست کا مہینہ پاکستانیوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، 14 اگست ہمیں اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے جان و مال کی قربانیاں دے کر   مملکت خداداد پاکستان  کو حاصل کیا، پاکستان خدا کی وہ نعمت ہے جس میں ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ ایک گلدستے کی طرح رہ رہے ہیں، ارضِ پاک ہمیں قائدِاعظم کی لازوال کاوشوں کی بھی یاد دلاتا ہے۔

 پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر  مسیحی برادری نے شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خدا کی وہ نعمت ہے جو ہمیں ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں سے ملی۔  آج ہمارے ملک کو فتنہ الخوارج کا سامنا ہے اور پاکستان کی مسیحی  برادری افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

 77 ویں یوم آزادی پر سکھ برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے لیے وہ نعمت ہے جس میں ہم سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ کرتار پور صاحب گورودوارہ  ہمارے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے، اقلیتیں پاکستان میں آزاد ہیں اور خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں، پاکستان خدا کی وہ عطا ہے جو تا قیامت شاد و آباد رہے گی۔

 ہمیں چاہیے کہ ہم بحیثیتِ قوم یکجہتی قائم رکھیں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر فتنہ الخوارج کا جڑ سے خاتمہ کریں۔

مزیدخبریں