پشاور میں یوم آزادی کی تقریب نہ کروانے پر دو پرنسپل،10 اساتذہ معطل

14 Aug, 2023 | 10:55 PM

سٹی42: پشاور  میں سیکریٹری تعلیمات خیبر پختونخواہ  سید معتصم بااللہ شاہ کا یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں مُختلف سکولوں کے دورے کر کے یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے  سرکاری اسکولوں میں یوم آزادی کی تقریب نہ کرنے پر دو پرنسپلز اور 10 اساتذہ کو معطل کر دیا۔

سیکرٹری تعلیمات کے حکم پر یوم آزادی کی تقریب نہ منانے پر گورنمنٹ حارث شھید ہائی سکول پشاور کے پرنسپل آفتاب کو فوری معطل کر دیا گیا، گورنمنٹ پرائمری سکول زریاب کالونی پشاور کے ہیڈ ٹیچر اور دس اساتذہ کو بھی معطل کیا گیا ۔ ان اساتذہ کو  معطلی ختم ہونے کے بعد بھی موجودہ سکولوں مین کام نہیں کرنے دیا جائے گا بلکہ انکو موجودہ سکولوں سے ہٹا کر دور افتادہ علاقوں میں تبدیل کرنے کے احکامات موقع پر جاری کر دیئے گئے- 

سیکرٹری تعلیمات نے ان معطلیوں  کا حکم جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ  یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا-  پشاور تمام ضلعی افسران سے یوم آزادی کی تقریبات کی مفصل رپورٹس طلب کر لی گئیں۔

مزیدخبریں