سٹی42: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لبرٹی چوک میں ملک کے سب سے بڑے اور بلندپرچم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ محسن نقوی کاکہناہے آج کے دن سب سےبلند پاکستانی پرچم بنانے کا عزم کیا ہے۔
وزیر اعلٰی محسن نقوی نے لبرٹی چوک میں ملک کے سب سے بڑے پرچم کا سنگ بنیاد رکھاہ تو اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بھی موجود تھیں۔
وزیر اعلٰی کو اس پرچم کے چبوترے اور پرچم کےمنصوبے کےمتعلق بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر محسن نقوی نےمیڈیا سے گفتگومیں کہاآج 14 اگست کےدن سب سےبلند پاکستانی پرچم بنانے کا عزم کیا ہے۔ سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ اس پرچم کے منصوبہ پر حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ۔پرائیویٹ سیکٹر اور پی ایچ اے کیساتھ مل کر لبرٹی چوک میں قومی نشان کی موجودگی یقینی بنارہےہیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ اس جھنڈے کی بلندی کے متعلق ہماری خواہش ہے کہ اسے 672 فٹ پر جائے جو دنیا کا سب سے اونچا جھنڈٓ ہو گا لیکن اس کی حتمی بلندی کا دارومدار سوائل ٹیسٹ پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز واضح ہو جائے کہ اس میں حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہو گا۔ یہ انویسٹمنٹ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر مہیا کرے گی۔ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہو گی کہ یہ دنیا کا سب سے اونچا جھنڈا ہو گا جو لبرٹی مارکیٹ میں نصب ہو جائے گا۔پبلک کے لئے بھی اٹریکشن ہو گی اور ہمارے لئے بھی فخر کی بات ہو گی۔
واضح رہے کہ اس پرچم کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ بھارت کے علاقہ سے بھی دکھائی دیا کرے گا۔