ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

مختلف شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات  ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، بالائی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر  میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بالائی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر   میں  چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے . 

محکمہ موسمیات  کی پیشگوئی کے مطابق منگل  کے روز  اسلام آباد میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ ،   شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ ،  ہری پور، میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ۔

پشاور، مردان، صوابی ، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ، چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے.صوبہ کےدیگر  اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور ،  اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،  گجرات ، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے .

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ، بھکر، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری  اور گلیات  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ،چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، خضدار،  کوہلو، قلات اور گردونواح میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش   کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور   بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے ،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔