ویب ڈیسک: لاہور میں یوم آزادی پر واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے پروقار تقریب ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے پروقار تقریب دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پر موجود ہے۔ کور کمانڈر لاہور لفٹیننٹ جنرل عامر رضا مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
تقریب میں شریک پاکستانیوں نے قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں، فضا تقریب میں موجود افراد کے فلک شگاف نعرے سے گونج اٹھی۔ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا۔