"یہ لاہور ہے!"۔۔ لاہور یوں کےاپنےسٹی42 کی آج سالگرہ ہے،15سالہ سفرپرایک نظر

14 Aug, 2023 | 07:15 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: "یہ لاہور ہے!"۔۔ لاہور کے اپنے نیوز چینل سٹی42 کی آج سالگرہ ہے۔ لاہور کے اپنے چینل کا ولولہ انگیز سفر آج پندرھویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔

سٹی42 کو پندرہ سال پہلے شروع کرتے ہوئے ہمارا مشن تھا کہ شہر  لاہور کی ہر خبر اس چینل پر نشر ہو گی، خبر سیاسی ہو یا مذہبی،عوام کےمسائل ہوں یا ہو کوئی ظلم، جرائم کی صورتحال ہو یا شہر میں ہونے والے چھوٹے بڑے سماجی ایونٹ، سب کچھ سٹی 42 کی سکرین پر دکھایا جائے گا۔ اپنے پندرہ سالہ سفر میں سٹی 42 نے صرف سامنے موجود خبروں  کو ہی بنا سنوار کر پیش نہیں کیا بلکہ خود حقائق کو کھوج کر  انہیں خبر بنایا، عوام کے مفاد سے جڑے ہر معاملہ کی کھوج میں آگے سے آگے بڑھنے کی دھن میں سٹی42 نے کبھی کسی مشکل اور رکاوٹ سے ہار نہیں مانی، سیاسی منظر نامہ ہو یا عدالتوں اور کچہریوں میں فائلوں میں  مدفون پیچیدہ حقائق، حکومتوں کی تبدیلی کے سراب در سراب معاملات ہوں  یا اقتدار کی غلام گردشوں  میں پکنے والی کھچڑیاں، شہر کے انتظامی اداروں  کے اندر پل رہے مسائل ہوں یا بدعنوانیا اور نا اہلی کے کینسر کی نشاندہی، کھیل کے میدانوں میں ہونے والے معرکے ہوں  یا ثقافتی فورمز پر بکھرنے والے شوخ و شنگ رنگ، سٹی42 نے ہر لمحہ لاہور  کے شہریوں کو باخبر رکھنے کا فرض اس خوبی سے ادا کیا کہ آج پندرہ سال بعد ہمیں  خود اپنے بارے میں کچھ دعویٰ کرنے کی حاجت نہیں بلکہ اب خود شہری یہ کہتے ہیں کہ لاہور میں جو کچھ ہے وہ سٹی42 کی سکرین پر ہے کیونکہ سٹی42 خود لاہور ہے۔۔ جی ہاں "یہ لاہور ہے!!"۔

سٹی42 سے سٹی نیوز نیٹ ورک نے جس کہکشاں کا آغاز کیا، اس اس کہکشاں میں  اب سٹی41، 24، روہی،  یوکے یورپ44،ڈیلی سٹی42 اور سٹی21 بھی جگمگا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہوں یا وکیل، سیاست دان ہوں یا تاجر، فنکار ہوں یا مزدور،  ٹیچر  ہوں یا طالبعلم، خواتین خانہ ہوں یا ورکنگ خواتین، ان پندرہ سال میں ہر کوئی سٹی فورٹی ٹو کا مداح  ہو گیا۔

آج 76 ویں یوم آزادی پر لاہوریوں کو ان کے اپنے چینل سٹی42 کی سالگرہ کی اضافی خوشی بھی مبارک ہو۔ 

مزیدخبریں