ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسٹاگرام کی ’گروپ مینشن‘ نامی فیچر کی آزمائش

انسٹاگرام کی ’گروپ مینشن‘ نامی فیچر کی آزمائش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میٹا کا ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اِنسٹاگرام ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جو صارفین کو اسٹوری میں ایک مینشن میں پورے گروپ کو ٹیگ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے براڈکاسٹ چینل ’آئی جی اپ ڈیٹس‘ پر اس متوقع فیچر کے متعلق آگاہ کیا۔فیچر کے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی صارفین کو ایک ایسی سہولت میسر ہوگی جس کی مدد سے وہ متعدد فالور کو اپنی اسٹوری پر انفرادی حیثیت میں ٹیگ کرنے کے بجائے بطور ایک گروپ کے ٹیگ کر سکیں گے۔تاہم، ٹیگ کیے جانے کا نوٹیفکیشن گروپ کے تمام ممبران کو موصول ہوگا اور وہ اس پوسٹ کو اپنی اسٹوری پر شیئر کر سکیں گے۔

ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ کمپنی ایک اسٹوری میں اکلوتے مینشن کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے گروپ کو ٹیگ کرنے کے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے۔ ایک بار صارف گروپ مینشن تشکیل دے دے، اس گروپ میشن کو گروپ کا کوئی بھی ممبر خود بخود سب کو نئی اسٹوری میں ٹیگ کرنے کے لیے دوبارہ استعمال کرسکتا ہے۔یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور کمپنی کی جانب سے اس کے اجراء کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ یہ فیچر عالمی سطح پر جاری کیے جانے سے قبل امریکا میں متعارف کرایا جائے۔


 

Ansa Awais

Content Writer