جشن آزادی؛ 26 پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا

14 Aug, 2023 | 06:36 PM

ویب ڈیسک: جشن آزادی پر راستہ روکنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 26 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ 

یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہلڑ بازی اور راستہ بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں ملزمان کو پیش کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکیل مرزا عاصم بیگ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔   جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے 26 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کی جانب سے ہر ملزم کو دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا گیا۔

واضح ر ہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں 12 جبکہ تھانہ آبپارہ نے 14 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں