ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کیساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں حنا پرویز بٹ کو اپنے بیٹے کے ہمراہ سڑک کراس کرتے دیکھا جا سکتا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون لیگی رہنما کو کوئی شخص پیچھے سے بوتل بھی مارتا ہے جس پر خاتون رہنما کو غصہ آتا ہے اور وہ جواب دینے کیلئے رکتی ہیں لیکن ان کا بیٹا ان کو اپنے ساتھ چلتے رہنے کا کہتا ہے۔
ہراسانی کے واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بد تہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں،انہوں نے کہا کہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
ہر سطح پر غلط. جب آپ کسی کو بنیادی آداب، احترام اور وقار انکار کرتے ہیں تو آپ اپنی خد کی جگہ سکڑ رہے ہوتے ہیں اور لامحالہ اسی سلوک کا شکار بنتے ہیں۔
— Meher Bokhari (@meherbokhari) August 14, 2023
ہم سب کی ہار ہے اس میں
حنا کے اپنے نظریات ہیں، اپنی پارٹی کے نظریے پر یقین رکھتی ہیں، سیاسی وابستگی کا حق ہے تو پھر اس کے ساتھ… https://t.co/9FYtJFxbdy
حنا پرویز بٹ کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنا تھا کہ ان کے حمایتی اور ان کے ناقد آمنے سامنے آ گئے ، شیریں مزاری نے بھی ان کیساتھ ہونے والے واقعے پر تنقید کی اور اسے المیہ قرار دے دیا ۔ نامور اینکر مہر بخاری نے ان کی پوسٹ پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’’ہر سطح پر غلط ہے، جب آپ کسی کو بنیادی آداب احترام اور وقار سے انکار کرتے ہیں تو آپ اپنی خود کی جگہ سکڑ رہے ہوتے ہیں اور لامحالہ اسی سلوک کا شکار بنتے ہیں، ہم سب کی ہار ہے اس میں حنا کے اپنے نظریات ہیں، اپنی پارٹی کے نظریے پر یقین رکھتی ہیں، سیاسی وابستگی کا حق ہے تو پھر اس کے ساتھ ایسا سلوک کیوں۔
فاشزم کی نئی لہر populist politics ہے فاشزم کی سادہ تعریف ہجوم کے بل پر کوئی ایجنڈا مسلط کرنا پی ٹی آئئ ایک فاشسٹ جماعت ہے حنا بٹ کی یہ ویڈیو چیک کر لیں پی ٹی آئی کا ایک گروپ اس جماعت کے جھنڈے اٹھا کر ایک کم سن بچے کے سامنے اس کی ماں کو گندی گالیاں دے رہے ہیں
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) August 14, 2023
دو چیزیں ہونی… pic.twitter.com/xQ2Bxs9r5k
کیا پی ٹی آئی کی کسی بھی ایم پی اے کے ساتھ ایسا کرنا ٹھیک ہو گا؟ Absolutely not جب وہ صحیح نہیں تو یہ کیوں اور وہ بھی اولاد کے ساتھ، ہم اپنے بچوں کو سکھا رہے ہیں کہ جس سے آپ متفق نہیں اسکی توہین کرنا اور ہراساں کرنا ٹھیک ہے۔