چڑیا گھر میں 26 سالہ بن مانس راجو مرگیا

14 Aug, 2023 | 03:05 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کراچی کے چڑیا گھر میں ایک بن مانس مرگیا جس کی عمر 26 سال تھی۔

چڑیا گھر کراچی کے  ڈائریکٹر اقبال نواز کا کہنا ہے کہ بن مانس راجو کی موت کی وجوہات جاننےکے لیے ڈاکٹرز کو طلب کیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت دو مادہ بن مانس بھی چڑیا گھر میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی کے چڑیا گھر میں ڈیڑھ سال میں 2 شیر، ایک ہتھنی اور ایک ہرن کے بچے اور پرندے مرچکے ہیں۔

مزیدخبریں