یو م آزادی کے مو قع پر آئی ایس پی آر نے دو ملی نغے جا ری کر دئیے

14 Aug, 2023 | 12:09 PM

ویب ڈیسک :   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آزادی کی راہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عاطف اسلم کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔

 آج آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں اس دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر شہدا کی قربانیوں کو بھی یاد رکھا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

 اس موقع کی مناسبت سے پاک فوج نے اپنے یوٹیوب چینل پر 2 مختلف ملی نغمے ’جان کی قیمت‘ اور ’توجان وطن‘ جاری کئے ہیں۔جن سے وطن کی خا طر جا ن قر با ن کرنے والو ں کی یا د تا زہ ہو تی ہے۔

 ملی نغمہ ’جان کی قیمت‘ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کیا گیا ہے, جسے آزادی کی راہ، وطن کے دفاع اور ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نام کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں