کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سینکڑوں موٹرسائیکلیں بند

14 Aug, 2023 | 11:28 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ٹریفک پولیس نے لاہور میں کم عمر ڈرائیونگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1344 موٹرسائیکلیں بند کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز  کا کہنا ہےکہ  کم عمر ڈرائیورز کو حادثات کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا۔  کم عمر ڈرائیونگ پر 1344  موٹرسائیکلیں مختلف تھانوں، سیکٹرز میں بند کروا دیں گئی ہیں۔ ون ویلرز، ریسنگ، زگ زیگ اور کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلیں دو روز تک بند رہیں گی۔

 سی ٹی اولاہور کا کہنا ہےکہ سٹی ٹریفک پولیس اور ڈولفن پولیس کے 255 مشترکہ دستے بھی تیار ہیں،ہلڑ بازی کرنے والوں کیلئےمختلف ہاٹ اسپاٹ پر جیل وینز بھی تیار رہیں گیں۔ جشن آزادی پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سختی کی جائے گی،بچے قوم کا مستقبل ہیں اسےمحفوظ بنایا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ 80 فیصد سے زائد ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکلسٹ زخمی ہوتے ہیں،  جشن آزادی پر والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،   آزادی کی خوشی منائیں لیکن کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں۔

مزیدخبریں