جشن آزادی، ملک بھر میں تقریبات،سرکاری عمارات پر پرچم کشائی  

14 Aug, 2023 | 11:17 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں پاکستانی شہری آج 76 واں یوم آزادی منا رہے ہیں، پاکستان میں جوش و جذبہ دیدنی ہے ، مشہور و بلند و بالا عمارات پر پرچم کشائی  کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔

 حضوری باغ میں مرکزی پرچم کشائی  کی تقریب ہوئی ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ، سید محسن رضا نقوی نے پرچم کشائی کی جبکہ عاطف اسلم نےقومی ترانہ پڑھا،تقریب میں وزیرکھیل وہاب ریاض ،امریکن قونصل جنرل ’ولیم کے مکانیول ‘‘سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ،چیف سیکرٹری زاہداخترزمان ،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنول دلشاد ،ڈی آئی جی آپریشنز سیدعلی ناصر رضوی اور  ڈویژنل ایس پیز  نے شرکت کی ۔ 

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےمزاراقبال پرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی لکھے۔

 دوسری جانب جشن آزادی کے موقع پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ، فلیٹیزہوٹل میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی ،جی ایم آپریشنز ارشاد بی انجم ،رضوان و دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی ، جی ایم آپریشنز نے ملازمین کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا،جی ایم آپریشنز کی جانب سے سٹاف کے ہمراہ پرچم کشائی کی گئی۔

 پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے)لاہورآفس میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ،ڈپٹی جنرل مینیجر اطہر حسن اعوان نے پرچم کشائی کی،پی آئی اے سکاؤٹس نے تقریب میں ملی نغمے پیش کئے،تقریب میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا،پی آئی اے سکاؤٹس بچوں نے تقریب میں آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں،تقریب میں سیلز منیجر واجد سلیم سمیت ڈسٹرکٹ سیکرٹری پی آئی اے بوائے اسکاؤٹس عبدالحفیظ نے شرکت کی ، سکاؤٹس بچوں و بچیوں اور پی آئی اے کارکنان نے بھی شرکت کی ۔

 76ویں جشن آزادی کی مناسبت سے لاہورہائیکورٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب  منعقد ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ سمیت دیگر ججز  نے تقریب میں شرکت کی ،چیف جسٹس ہائیکورٹ ججزکےہمراہ پرچم کشائی کی، 

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس اسجد جاوید گھرال ،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس انوار حسین ، جسٹس علی ضیاء باجوہ ،

جسٹس سلطان تنویر احمد ،شکیل احمد ، جسٹس راحیل کامران شیخ و دیگر ججز  نے شرکت کی ،ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی رائے ظہور حسین کھرل  ،ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر ،لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور سٹاف ممبران بھی  تقریب میں موجود تھے ، پولیس کے چاق و چوبند دستےنےسلامی پیش کی،چیف جسٹس اور ججز کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔ 

 سرکٹ ہاوس حیدرآباد میں یوم آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پرچم کشائی کی گئی پولیس بینڈ نے سلامی پیش کی اور طلبہ نے ٹیبلوز کا مظاہرہ کیا ،تقریب میں کمشنر بلال احمد میمن، ڈی آئی جی پیر محمد شاہ، ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو سمیت عمائدین شہر نے شرکت کی ، پولیس بینڈ نے سبز حلالی پرچم کو سلامی پیش کی،مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کئے۔

مزیدخبریں