مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

14 Aug, 2023 | 10:06 AM

Imran Fayyaz

ویب ڈ یسک : ملک بھر میں آج 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار علامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

 دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

 اس کے علاوہ نماز فجر میں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

  بعد ازاں لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی پیش کی۔مزار علامہ اقبال پر پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھال لیے ہیں۔

 میجرجنرل قیصرسلیمان،گیریژن کمانڈر لاہور نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔پاکستان نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نےمزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

 دوسری جانب پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہ ہوئی۔

 تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے، انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔پاکستان نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نےمزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

مزیدخبریں