وب ڈیسک: پی ٹی آئی کے 9 مئی کو جناح ہاوس پر حملہ کے مقدمہ میں مطلوب رہنما حسان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بُٹرنے حسان خان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔